پاکستان سے آئی ایم ایف مزاکرات، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) قرض فراہم کرنے کی غرض سے پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد واپس جانے والی آئی ایم ایف ٹیم کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان میں تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ وفد کے پاکستان کے دورے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے 31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کی تکمیل پر اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے نویں جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد کا خیر مقدم کرتی ہے۔اعلامیے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ مقامی اور بیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے قابلِ ذکر بات چیت آگے بڑھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close