پی ٹی آئی خاتون رہنما کی درخواست، تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی درخواست پر عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے کی۔ شاندانہ گلزار کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل علی بخاری کے دلائل سننے کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے گھر پر چھاپے کے خلاف شاندانہ گلزار نے درخواست دائر کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close