پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کیساتھ لڑیں گے،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعوی کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کیگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے،

میریپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جا اور اپنا مقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔ گورنر نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعوی کیا کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close