مجھ پر کوئی کیس نہیں ، اس کے پیچھے فیس ہے ، مری میں شیخ رشید کی دہائی، میرے گھر میں ڈکیتی کی ہے ، سامان لوٹ لیا گیا ہے

مری (آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں ، اس کے پیچھے فیس ہے ، کیس کچھ نہیں میرے گھر میں ڈکیتی کی ہے ، میرے گھر کے سامان لوٹ لیا گیا ہے ، جمعرات کے روز مری میں عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نئی پارٹی پیئر پارٹ بنانے جارہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پیئر پاٹ پارٹی کی سربراہی کروں ،

سابق وزیرد اخلہ شیخ رشید نے کاہ کہ ساری زندگی جیل میں رہ سکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ جو صوبائی الیکشن نہیں کرارہے ، یہ صوبے اور قومی اسمبلی کااکٹھا الیکشن کریں گے ، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ این اے 62سے قلم دوات کے نشان سے لڑرہا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close