حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز ٹویٹس کر نے والے مجرم کو قید و جرما نہ کی سزا سنادی گئی

فیصل آباد (آئی این پی) سیشن کو رٹ نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز اور نازیبا ٹویٹس کر نے والے مجرم کو قیدو جرما نہ کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم سکندر خان نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز ٹویٹس کی تھیں جس کے بعدبعد ایف آئی نے گزشتہ سال اگست میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لا تے ہو ئے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔آج ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج منصب خان نے تھانہ ایف آ ئی اے کے مقدمہ میں ملوث مجرم سکندر زمان کو مجموعی طور پر 6 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔

پیکا ایکٹ کی دفعہ بیس کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ، پیکا کی دفعہ 24 سی کے تحت ملزم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 500 کے تحت ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 505 کے تحت عدالت نے مجرم کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close