شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کیساتھ ہونیوالی زیادتی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ہٹائے جانے کا بیان سابق وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی زیادتی کا اعتراف ہے۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جو بیانیہ بنا رہی تھی شاہ محمود قریشی کا بیان اس کے خلاف ہے، رہنما تحریک انصاف کے منہ سے سچ سامنے آیا ہے لیکن جماعت کی طرف سے اس بیان کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے بیانیہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان کے نا اہل ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ نواز شریف کی نااہلی کو غلط کہہ رہے ہیں تاکہ مستقبل میں عمران خان کی نااہلی کو بھی غلط کہا جا سکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close