ایف 9 پارک میں زیادتی کا کیس، ملزمان کو24 گھنٹے میں گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی نے تجارتی تنازعہ تصفیہ بل 2022منظور کر لیا۔ڈپٹی اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو 24گھنٹوں میں ایف 9پارک میں لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اراکین کا وزرا اور بیوروکریسی کا کمیٹیوں میںنہ آنے کا شکوہ،ڈپٹی سپیکر نے کارروائی کرنے کا کہہ دیا۔

ن لیگ کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ابھی تک ایوان اپنے رکن اسمبلی علی وزیر کوپروٹیکشن آرڈر پر نہیں بلا پا رہا ، وزرا اجلاس میں نہیں آتے کوئی سسنے والا بھی نہیں ہے۔رکن اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ سنگین غداری کے مقدمے کا ملزم کوسٹیٹ پروٹوکول دیا جا رہا رہے جوکہ عدالیہ کے ساتھ مذاق ہے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے شروع میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف اور ترکی میں زلزلے کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کیا گیا مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی گئی۔ دعاایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ابوبکر نے دعا کرائی۔قومی اسمبلی نے تجارتی تنازعہ تصفیہ بل 2022منظور کر لیا، بل کے تحت برآمد و درآمد سے متعلق تنازعات کے فوری اور مئوثر تصفیہ کے لئے پاکستان میںجامع نظام کے قیام کے لئے قانون وضع کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میںپوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور ریلوے کی منسٹری کی طرف سے عدالتوں کا سہارا لے کر لوگوں کے گھروں کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے ،معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجیں لاکھوں لوگوں کے گھر گرانے کا مسئلہ ہے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے مسئلہ قومی اسمبلی کی ریلویزکمیٹی میں بھیج دیا۔محسن داوڑ نے کہا کہ سابق صدرپرویز مشرف کے لیے دعا کرائی گئی ہے چند ممبران کے سوا کوئی اس کے فاتحہ کے لیے تیار نہیں تھا،

وہ شخص سنگین غداری کے مقدمے کا ملزم تھا مگرسٹیٹ پروٹوکول دیا جا رہا رہے اور لینے کے لیے طیارہ بھیجا جا رہا ہے جو کہ عدالت کے ساتھ بھی مذاق ہے۔عبد القادر مندوخیل نے کہا کہ وزیر ریلوے نے سعد رفیق نے آفیسرز کو کہا کہ کمیٹی کی بات نہ مانیں، آفیسر ان کے کہنے پر کمیٹی میں نہیں آتے، یہ کمیٹی میری نہیں اس ملک کی ہے مگر بیوروکریسی کمیٹی کے احکامات نہیں مانتی ۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی ہے ہر کسی کو اس کمیٹی میں جانا چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close