شیخ رشید راولپنڈی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، راشد شفیق نے اعلان کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشید حلقہ این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی پر دستخط درکار ہیں،رسائی ممکن بنائی جائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھاکہ شیخ رشید پر زور دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑدیں،

شیخ رشید کا ایک ہی جواب ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،میں آصف ، زردادی اوربلاول بھٹو کو چیلنج دیتا ہوں کہ حلقہ این اے 62 سے شیخ رشید کا الیکشن میں مقابلہ کریں، صبح 4 بجے سے جیل میں شیخ رشید کو جگا کر رکھا گیا ہے،شیخ رشید کو رات کا کھانا فراہم نہیں کیا جارہا، میں نے ان کے دستخط کرانے ہیں، رسائی نہیں دی جارہی، کل تک شیخ رشید کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا چاہتے ہیں،جتنا تشدد کرنا تھا کرلیا، دوسری جانب مبینہ اطلاع ہے کہ شیخ رشید احمد کو جیل کے دوسرے قیدیوں سے دور رکھنے کے لیے الگ سے سیکورٹی عملہ تعینات کیا گیا ہے ، شیخ رشید کے ساتھ ایک عام قیدی کی طرح انکے ساتھ رویہ رکھا گیا، سیاسی قیدی اور کئی بار ایم این اے اور وزیر رہنے کے باوجود انھیں قواعد کے مطابق سہولیات نہیں دی گئیں ، پہلے دن انھیں جو اخبار فراہم کیاگیااس میں انکے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو کاٹ دیاگیاتھا، جس پر شیخ رشید نے کوئی اعتراض نہیں کیا , موجودہ صورت حال کے باوجود شیخ رشید کسی پریشانی کا شکار دکھائی نہیں دیئے۔

close