پہلے میں اور سینئر رہنما گرفتاری کی درخواست دیں گے، عمران خان کو محفوظ کر لیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوچ و بچار کر رہے ہیں، تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں سب سے پہلے اپنے ضلع پارٹی صدر کی گرفتاری کیلئے نام دے رہا ہوں، بحیثیت کارکن اور وائس چیئرمین ضلعی صدر میرا نام رجسٹرڈ کرلیں، ملتان سے پہلی گرفتاری میں خود دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں عمران خان کی جیل جانے کی درخواست پر لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میں اور سینئر رہنما سمیت پارٹی کارکنان درخواست دیں گے اور عمران خان کو محفوظ کرلیں گے، عمران خان نے گرفتاری سے انکار نہیں کیا ہے، ابھی ضلعی صدور کو ہدایات کی گئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت من گھڑت کیسز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ حکومت کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے ہم خود سے ہی جیل میں چلے جاتے ہیں، انہیں جھوٹ کے پلندے بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9اپریل کو تحریک انصاف کی حکومت راتوں، راست نہیں گئی، مہینوں پہلے سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی منصوبہ بندیاں ہو رہی تھیں، وفاداریاں تبدیل کرانے کی منصوبہ بندیاں ہورہی تھیں، وفاداریاں خریدی جا رہی تھیں اور منصوبہ سازی کی پیش بندی ہو چکی تھی، ہماری حکومت کے آخری دنوں میں بہت سے منصوبے سابق آرمی کی وجہ سے تکمیل تک بھی پہنچ پائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اب لولی لنگڑی حکومت نہیں لیں گے، اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا، اپنے اختیارات حکومت کے پاس ہیں، عمران خان طے کر چکے ہیں کہ حکومت کو اختیارات نہیں دیں گے تو حکومت بھی نہیں لیں گے۔۔۔

close