سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔سفارتی حکام نے بتایاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے پیرکی صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close