عمران خان کو کس جیل میں رکھا جائیگا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھروتحریک شروع کرو،تمہیں اسی جیل میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا۔ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کاکام صرف اور صرف لانگ مارچ ،دھرنے اور لاک ڈاؤن کی دھمکیاں دینا ہے۔

جیل بھروتحریک شروع کروتمہیں انہی سیلز میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،بیٹاتم جیل بھر تحریک شروع کرو میں تمہاراعلاج کروں گا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا،مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی ،ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close