مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی پرویز مشرف کے انتقال پر بول پڑیں

سر ینگر(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقتاً مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان بھارت کیلئے قابل قبول حل چاہتے تھے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے تمام اقدامات کو بدل دیا بس جنگ بندی باقی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close