شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ کھل کر بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو سپیس چاہیے ، ہم وہاں ہوں گے تو اخلاف رائے بھی ہو سکتاہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیاہے ، الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازشریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close