دس سال قید ہوئی تو کیا کروں گا؟ شیخ رشید کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)دس سال قید ہوئی تو کیا کروں گا؟۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے 10 سال بھی قید ہو، میں سگار ساتھ رکھوں گا۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو خطرہ ہے، جان کو خطرہ ہے، ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔

جن لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے ان سے ملک کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رات کو اسلام آباد پولیس اور کچھ بغیر وردی کے لوگ آئے، میرے پاس تمام ویڈیوز موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close