نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوگئے۔احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

فواد حسن فواد کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نےکیس کی پیروی کی، احتساب عدالت کی جج نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔خیال رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے فوادحسن فواد سمیت دیگر کے خلاف 4 ارب 56 کروڑ روپے سے زائدکا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close