اسلام آباد (پی این آئی) سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد90روز میں انتخابات کروانا ضروری ہیں ، آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی جاسکتی ہو۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔
ان حالات پر قابو پانے کاواحد راستہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ہے ، ہم سب کو مل کرآئین پر عمل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کسی اسمبلی کی مدت بھی نہیں بڑھائی جاسکتی ، اسمبلی کی مدت صرف خانہ جنگی یا بیرونی حملے کی صورت میں ہی بڑھائی جاسکتی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجہ کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں اور بلا جواز مقدمے افسوسناک ہیں ،ماضی میں یہی سب کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی ہوا تھا جو کہ غلط تھا ، ہم اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں