رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن باقی رہ گئے، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا پہلا عشرہ ختم ہونے پر رمضان المبارک کی آمد کا انتظار مزید بڑھ گیا۔ ماہ رجب کا پہلا عشرہ ختم ہونے کے بعد ماہ مبارک کی آمد میں اب 50 دن سے بھی کم وقت باقی رہا گیا ہے۔

کئی ممالک میں 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا، ان ممالک میں 22 مارچ کو ماہ مبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، تاہم رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمع البارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے۔ اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔

واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے۔ کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close