گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کے التواء کا اشارہ دے دیا

لاہور(آئی ا ین پی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جواب دے دیا۔گورنر پنجاب نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف، منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا ہے، ملکی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے۔

گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے، خط کی کاپی سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close