والدین کو زندہ جلانے والے بدبخت بیٹے کو 2 بار عمر قید

راولپنڈی(آئی این پی) بیوی کے ناراض ہوکر میکے چلے جانے کا غصہ بوڑھے والدین پر اتارنے اور انھیں بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو عدالت نے 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 9 جون 2022 کو پیش آیا تھا جب ایک سفاک بیٹے محمد وسیم نے اپنے ضعیف والدین پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ پٹرول چھڑک کر انھیں زندہ جلادیا تھا۔

ملزم کی بیوی کسی بات پر جھگڑ کر میکے جا کر بیٹھ گئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی جس کا ذمہ دار بیٹا اپنے والدین کو سمجھتا تھا اور بیوی کی ناراضگی پر اپنے والدین کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔تھانہ دھمیال پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا اور عدالت میں کئی ماہ سے سماعت جاری تھی۔ کیس کی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close