آپ نے ہمیں مرنے کیلئے رکھا ہوا ہے؟ نور عالم خان حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(آئی این پی) رکن اسمبلی نورعالم خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور یہ لوگ باتوں میں مصروف ہیں، آپ نے ہمیں مرنے کے لیے رکھا ہوا ہے؟۔منگل کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوانے دی ہیں، ہمیں بتائیں، ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے؟

رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا کہ پختون پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شکوہ یہ ہے کہ پختون آپ کی پالیسیوں سے مرتے ہیں، چاہتے ہیں وزیراعظم ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران استفسار کیا کہ افغانوں کا مسئلہ آپ نے حل کرنا ہے؟ انہیں کس نے کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے؟نور عالم خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر 275 پر پہنچا دیا ہے جب کہ غریب دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو سب سے کم تنخواہ دی جاتی ہے، اگرپولیس اہلکار شہید ہو جائے تو اہل خانہ کو صرف 10 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا وہ ریڈ زون کا ایریا تھا، میں گیا تومجھ سے شناختی کارڈ مانگا گیا اور اسی ایریا میں افغانی آزاد پھر رہے تھے ،ہوش کے ناخن لیں ہم پشتون اور بلوچوں کو اور سزا نا دیں۔ میرا تعلق پشاور سے ہے ،میرے 100لوگ شہید ہوئے اور ادھر صرف تقریریں ہو رہی ہیں جب تک پنجاب یا سندھ میں کوئی بندہ نہیں مرے گا یہ سیریس نہیں لیں گے،آپ کہتے ہو 25سال سے دہشتگردی ہو رہی ہے بتائیںکون دہشتگرد ہے؟میںخود پشاور میں موجود تھا جہاں دھماکہ ہوا وہ ریڈ زون کا ایریا تھا،اس علاقے میںمجھے روکا گیا اور شناختی کارڈ دیکھا گیا اور کہا گیا یہ آپ کا کارڈ ہم نہیں مانتے،سارے پختون پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور آپ لوگوں کے لیے ہم مرتے ہیں ،ہمارا گلہ ہے کہ آپ پالیسی بتائیں ،پوچھا جائے یہ کس نے کیا ؟ میری چیکنگ کی گئی اور اسی ایریا میں افغانی آزاد پھر رہے تھے مگر پاکستانی سے شناختی کارڈ مانگا جاتا ہے،یہ بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے کیا پھر 20سال ہماری شہادتیں ہوں گی؟ نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ بلا ئیں ان سے پوچھیں اور یہ حکومت کے لوگ بھی بتائیںکہ یہ ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں،پچھلی حکومت نے بھی غریب سے نوالہ چھینا اور اب اسحاق ڈار بھی یہی کر رہا ہے،ہوش کے ناخن لیں ہم پشتون اور بلوچوں کو اور سزا نا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close