سابق صدر ضیاء الحق کی بیٹے اعجاز الحق کی مقتدر حلقوں پر شدید تنقید

اسلام آباد (آئی این پی)سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقتدر حلقے دہشت گردی سے نمٹنے اور اسباب جاننے کے بجائے پنجاب فتح کرنے اور عمران خان کو جیل میں بند کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ منگل کو سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے ذمہ دار سارے مقتدر حلقے ہیں، ہم آج تک اپنے ملک کیلئے کوئی پالیسی تیار نہیں کر سکتے ہیں،

افغانستان ہم سے بات کرنے کو تیار ہے لیکن ہم کسی سے ڈرے بیٹھے ہیں اور ہماری مثال چوہے سی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بھارت ، ایران، روس سے تیل خرید رہا ہے، ترکیہ نے تمام ممالک سے تعلقات بہتر کرلئے ہیں لیکن ہم کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اعجاز الحق نے کہا کہ آج تک ہم نے یہ معلوم نہیں کیا کہ ملک میں دہشت گردی کون کر رہا ہے،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کو سامنے نہیں لا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقتدر حلقے دہشت گردی سے نمٹنے اور اسباب جاننے کے بجائے پنجاب فتح کرنے اور عمران خان کو جیل میں بند کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close