چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے پر برقرار رکھنے پر چوہدری سالک کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے پر برقرار رکھنے پر چوہدری سالک کا ردِعمل بھی آگیا۔۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہمیں سرخرو کرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ “اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بےشک باطل کو مٹنا ہی تھا”۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس پاک ذات نے ہمیں سرخرو کیا۔ چودھری شجاعت حسین پارٹی کے پہلے بھی صدر تھے اور اب الیکشن کمیشن نے بھی مہر ثبت کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close