ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

لاہور (پی این آئی) ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے عظمیٰ کاردار کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی قیادت نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مزید برآں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون گئیں، جہاں پر مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی سوشل میڈیا پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close