صوبائی اسمبلیوں کی مدت میں توسیع، اسحاق ڈار نے سرکاری مؤقف پیش کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی مدت میں توسیع سے متعلق کسی بھی قسم کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں، ایسی کو ئی بات نہیں ہے،یہ صرف افواہیں ہیں،

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور پر مل کر ہی قابو پایاجا سکتا ہے،پہلے بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے ہیں، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز ملکی وسائل سے کئے گئے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پوری قوم انتہائی رنجیدہ ہے، ہم خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close