ڈریپ نے کون کونسی ادویات کو غیر معیاری قرار دیدیا؟ مارکیٹ سے فوری طور پر اٹھانے کا حکم

لاہور(پی این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں فیبنز 50ایم جی اور میفکو 50ایم جی کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے ۔ ڈریپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے الرٹ کےمطابق فیبنز 50ایم جی کا بیج نمبر 2752 اورمیفکو50ایم جی کا بیج نمبر 21053غیر معیاری ہے ۔

ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ ادویات فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close