شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو ہر صورت خالی کروانے کا فیصلہ

راولپنڈی(پی این آئی) متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کوخالی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات اراضی یونٹس پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

ادارے کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متعدد بار نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا جس کے بعد ادارے نے لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات املاک کا قبضہ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کروانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ محکمہ اوقاف نے آپریشن کے لیے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے لال حویلی کے بھرپور دفاع کا اعلان کیا گیا ہے۔

close