پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور(پی این آئی)گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ، گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے نگران کابینہ سے حلف لیا گیا، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں نسیم صادق،ڈاکٹر جاویداکرم اور بلال ا فضل شامل ہیں۔ایس ایم تنویر ،اظفر علی ناصر،عامر میر اور ابراہیم مرادنے بھی نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا،ڈاکٹر جمال ، منصور وقار اور وہاب ریاض بھی حلف اٹھانے والو
ں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close