مفتاح اسماعیل دلبرداشتہ، سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی(پی این آئی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مجھے وزیربنانا وزیراعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی ان کی صوابدیدی ہے ،میں مسلم لیگ( ن) میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا،پی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں ۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے تو ہمارے ملک میں گورننس ٹھیک نہیں ،ہمیں ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت بھی آزما کر دیکھ لیا، آمریت بھی دیکھ لی ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک چھوٹی سی ایلیٹ پاکستان کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے ،ملک میں عجیب سا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا،ہم بھی سسٹم کو نہیں بدل سکے ہم بھی قصوروار ہیں۔ان کاکہناتھا کہ نچلے طبقے کیلئے روزگار کے موقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے گورننس ٹھیک نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close