پی ٹی آئی نے پنجاب میں ن کی بڑی وکٹ اڑا دی

لاہور (پی این آئی) ایک طرف پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے ن لیگ کی حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے ن کی بڑی وکٹیں گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق رائے احمد خان کھرل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے، پی ٹی آئی کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،

تحریک انصاف سابق لیگی ایم پی اے رائے حیدر کھرل کو قومی اسمبلی کے حلقہ 96 سے میدان میں اتارے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل سابق ممبر قومی اسمبلی رائے صلاح الدین خاں کھرل کے بیٹے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close