میئر کراچی کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آ گیا

کراچی (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا ہی بننا ہے، کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی، ایسے میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ہمارے انتخابی عمل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہو گا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی، 6 نشستوں پر احتجاج کیا،

الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، فارم 11 کے حصول کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑا، نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دوران الیکشن بھی دھاندلی کی گئی، جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا ہے، کسی بھی جماعت کو ہماری ضرورت ہو مدد کرنے کو تیار ہیں، یہ سیل انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں ان کو سامنے لائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں