23 جنوری کو بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں 23 جنوری کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا، جس کے باعث 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا، سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا،

جس کے بعد تربیلا، منگلا اور وارسک سے بجلی کی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، شام 5 بجے بجلی کے لیے منگلا کا سسٹم بحال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close