خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں کس کس جماعت کے نمائندوں کو شامل کیا جائیگا؟ پی ٹی آئی کو مکمل آئوٹ کر دیا

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ سے آؤٹ کردیا گیا، گزشتہ دور کی اپوزیشن جماعتوں میں وزارتیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پشاورمیں خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے سے 5 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جمعیت علماءاسلام ، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے نمائندوں کو نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران کابینہ میں 14وزراءاور 5مشیر شامل ہوں گے۔نگران کابینہ میں جے یو آئی اور اے این پی کے 2،2جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک ایک رکن کو شامل کیا جائے ۔ اے این پی کی جانب سے شاہد خٹک اور عدنان خان نگران کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close