مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر سیاسی قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، ان کے خلاف آئینی ادارے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی بنیاد پر گرفتار کرنا ہوتا تو گزشتہ نو ماہ میں کارروائی کر لیتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن ارکان کے بچوں کو دھمکیاں دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن مقدمے کے مدعی ہیں۔

عمران خان دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں سیاسی انتقام تھا، ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالا گیا۔ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کو عید کے روز جیل بھجوایا، رانا ثنا کیخلاف ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری کو اظہار رائے سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 3 بار کا وزیراعظم عدالت پیش ہو سکتا ہے تو یہ کیوں نہیں، آج انہیں استثنی ملا تو تمام سیاسی جماعتوں کو دینا پڑے گا، نواز شریف نے سیاسی انتقام پر بھی کسی کو دھمکی نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close