فواد چوہدری کو عمر قید کی سزا ہونے کا امکان؟

اسلام آباد (پی این آئی) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو آج اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور پر چار دفعات لگائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک دفعہ 124 اے ہے جس کے تحت عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

یہ دفعہ، وفاقی یا صوبائی حکومت یا کسی ادارے کے خلاف بغاوت انگیز تقریر کرنے یا اِن اداروں کی توہین کرنے پر لگتی ہے۔اگر یہ تقریر کسی طبقے کو خوف زدہ کرے یا کھلبلی مچانے کا باعث بنے تو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ایک دفعہ 506 ہے جو کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر لگتی ہے، اس کے تحت 2 سال قید یا جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ دفعہ 153 اے تب لگائی جاتی ہے جب کوئی دشمنی یا نفرت کے جذبات بڑھائے یا ابھارنے کا اقدام کرے۔اس کے علاوہ مقدمے میں دفعہ 505 بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close