تحریک انصاف کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی ) سینئر صحافی کے مطابق تحریک انصاف کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، عمران خان کے ساتھیوں کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئیں۔سینئر صحافی کے مطابق پوری تحریک انصاف کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وہ تمام اراکین اسمبلی اور سیاسی کارکن جنہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں، چاروں صوبوں سے لسٹیں بنائی گئی ہیں، کسی کو قتل کیا جائے گا، کروانے والا کوئی اور ہو گا، جبکہ قاتل کوئی اور سامنے آئے گا، عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ سیاسی اور زمین والوں کا ہے، اوپر والے کا کیا فیصلہ ہو گا یہ دیکھنے ہے، شہزادی صاحبہ مریم نواز پاکستان واپس آ رہی ہیں، انہیں واپسی پر ایسا ماحول چاہیئے کہ راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، کوئی احتجاج نہ ہو، ان کے امیدواروں کیخلاف الیکشن لڑنے والا کوئی نہ ہو۔فواد چوہدری سپریم کورٹ کا یہ سینئر وکیل ہے، سابق وفاقی وزیر اور ایک پارٹی کا سینئر رہنما ہے، اس کے ٹی وی کے ایک کلپ پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کے عزیزوں کیخلاف بھی ایف آئی آر دے دی گئی، کہا جا رہا ہے کہ ایک مبینہ آڈیو ہے، تو کیا ان کے سامنے آڈیو کیا ویڈیو بیان سامنے نہیں ہیں؟ نواز شریف کے جو بیانات ہیں کسی کے سامنے نہیں ہیں؟ انہوں نے لسٹیں بنا کر پولیس کو ٹارگٹ دے دیا، ایک وفاقی ادارے کو ٹارگٹ دے دیا کہ ان ان لوگوں کو گرفتار کرنا ہے۔انہوں نے قانون کو بھی روند دیا کہ لاہور پہنچ کر فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتاری سے قبل اجازت لینا ہوتی ہے۔ اب کپتان کو بھی رات کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنی ہے، جس پر کپتان کے ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کی جائے گی، تو اچانک کہیں سے گولی چل جائے گی اور پھر کہا جائے گا کہ کپتان کے ہی کسی ساتھی نے گولی چلا دی۔ یہ خوفناک کھیل ہے، اس کھیل کو بنانے والے بھول رہے ہیں کہ یہ نہیں ہو گا، جب ریڈ لائن کراس ہوتی ہے، سیاسی جماعتوں کیخلاف آپریشن تب کامیاب ہوتے ہیں جب آپ عوام کو کچھ دے رہے ہوں، یہاں تو آٹا، بجلی، پانی کچھ بھی نہیں ہے۔

اب تو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنانا بھی مہنگا ہو گیا۔ سینئر صحافی نے دعوٰی کیا ہے کہ فواد چوہدری کے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے اظہر مشوانی اور ارسلان کو گرفتار کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے تمام 186 ایم پی ایز اور دیگر اہم رہنماوں کو گرفتار کرنے، نظربند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چوہدری برادران کے خاندان میں سے بھی کسی ایک کو گجرات سے گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close