اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لے جانے والی سکیورٹی اداروں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر فرخ حبیب اور پولیس اہلکاروں کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کو نظر انداز کرکے اسلام آباد کی جانب لیکر جارہے ہے
کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اسکے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کردئیے
ہمارے اوپر فائر بھی کیا pic.twitter.com/atoTWlD8HT— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں