نقیب اللہ قتل کیس، رائو انوار کی بریت کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مقتو ل نقیب اللہ محسود کے بھائی شیرعالم نے راؤ انوار کی بریت سے متعلق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو مستردکردیا۔ ان کہنا ہے کہ کیس کے ٹرائل کے دوران ہمیں دھمکیاں دی گئیں، فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے ، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے والد دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے دنیا سے چلے گئے لیکن انصاف نہیں ملا۔واضح رہے کہ پیر کے روز کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایس پی راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمراحمد سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close