مریم نواز کی لندن سے واپسی کا شیڈول جاری

لاہور(پی این آئی) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی لندن سے واپسی کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو گیا، اب وہ 28 جنوری کی سہ پہر لاہور پہنچیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مرکزی رہنما ن لیگ مریم نواز کی واپسی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان کو تبدیل شدہ شیڈول سے آگاہ کیا ہے جس کے مطابق مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتہ سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور آئیں گی۔ واضح رہے کہ ان دنوں لندن مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کیلئے وزیر داخلہ رانا ثنا بھی وہیں موجود ہیں، وہ بھی 28 جنوری کو ہی وطن واپس پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close