شیری رحمان چہل قدمی کے دوران گر کر زخمی، سرجری کی نوبت آ گئی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران گر گئیں۔ شیری رحمان کے قریبی ذرائع نے کہا کہ گرنے کہ وجہ سے شیری رحمٰن کے بازو کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے، جس کا نجی ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن اتوار کے روز چہل قدمی کے دوران گری تھیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا آپریشن ہو گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close