اسلام آباد (پی این آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے۔ آج پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اسد جہانگیری کی عدالت میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر موقع پر موجود ہی نہیں تھے، انہیں ایف آئی آر میں نامزد کر دیا گیا۔
اس موقع پر وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر بھی سنائی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں اسد قیصر کا نام ہے، ان پر الزام کیا ہے؟ اس کے جواب میں سرکاری وکیل نے کہا کہ اسد قیصر نے شہباز گل کی رہائی کے لیے احتجاج کیا تھا، ڈرانے دھمکانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں