چوہدری نثار نے اپنے بیٹے کی سیاست میں انٹری کیلئے بڑی شرط عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اگر میرے بیٹے نے سیاست میں آنا ہوا تو یہ کام میری سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہو گا ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام جیو میں سلیم صافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا بیٹا تیمور سیاست میں آسکتا ہے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اس معاملے پر میرا موقف بہت واضح ہے ،

تیمور میرا اکلوتا بیٹا ہے اگر اس نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ سیاست میں آسکتا ہے لیکن میری سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی وہ سیاست میں قدم رکھے گا ،ایسا نہیں ہو سکتا ہے باپ بھی سیاست میں ہو اور بیٹا بھی ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ وہ حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد سیاست میں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close