نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ کیا رشتہ نکل آیا؟ حیران کن انکشاف

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا یا کہ وہ محسن نقوی کے رشتے دار بھی ہیں۔محسن نقوی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بھانجی کے شوہر ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ماجد نظامی نے بتا یا کہ محسن نقوی مرحوم ایس ایس پی اشرف مارتھ کے داماد ہیں اور وہ مسلم لیگ( ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کے ہم زلف بھی ہیں ۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ماننے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے محسن نقوی کی تعیناتی پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔یہ متنازع شخص ہے ، اس کو وزیر اعلیٰ نہیں مانتے، ایسا شخص غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close