عمران خان کا موقف درست ہے یا جنرل قمر باجوہ کا؟ چوہدری نثار علی خان کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس میں الزام تراشی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کسی بھی طرف سے الزام لگانا مناسب نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ ایک طرف عمران خان کا موقف ہے اور دوسری جانب قمر باجوہ کاموقف ہے ، ان دونوں میں سے کس کا موقف درست ہے باجوہ اور عمران کے موقف درست ؟ اس پر چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے عمران خان کی باتیں سنی ہیں لیکن سابق آرمی چیف کا بیان نہیں سنا ،آن ریکارڈ قمر باجوہ نے خود کچھ نہیں کہا تو اس پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی ٹھیک نہیں ، یہ مناسب رویہ نہیں چاہے کسی بھی طرف سے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے میں جنرل باجوہ نے کردار ادا کیا ، قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہونے کی وجہ سے عمران خان کی حکومت ختم گری، اب اس کے پیچھے کے کیا محرکات ہیں اس بارے میں فی الحال گفتگو نہیں کروں گا۔

close