پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہو گا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے سخت وارننگ کے باوجود کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کا مقرر کردہ وزیر اعلیٰ قبول نہیں کریں گے صوبے میں نگراں سیٹ اپ کیلئے سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ لگانے کیلئے آج فیصلہ کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کیلئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ، محسن رضا نقوی اور احد چیمہ میں سے کسی ایک کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا جس بعد حلف ہو گا اور نگران وزیر اعلیٰ کام شروع کر دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close