لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے سابق وزرائے خزانہ سے متعلق اپنی جوکر والی ٹوئٹ پر وضاحت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح لاہور کی سپٌیشل سنٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو ایف آئی اے نے کلین چٹ دے دی ہے ، جس کے بعد انہوں نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی. صحافی نے سلیمان شہباز سے سوال کیا کہ آپ نےٹوئٹ میں وزیر خزانہ کو جوکرکہاتھا؟
جواب میں سلیمان شہباز نے کہا پی ٹی آئی نے5 وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے، میں نے آخری3کو کہا تھا۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا اس میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے؟ اس کے جواب میں سلیمان شہباز بولے میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو آخری 3 وزرائے خزانہ کو جوکر کہنے پر وضاحت دینے کا کہا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹوئٹ سلیمان شہباز نےکی ہے تو مناسب بات نہیں ہے، وزیرخزانہ کو جوکر کہنا نامناسب ہے، چاہےکسی بھی جماعت کا ہو، سلیمان شہباز کو وضاحت کرنی چاہیےکہ جوکر والے ٹوئٹ کا مطلب کیا تھا؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں