(ن )لیگ کو بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی نے اہم ترین وکٹ گرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے سرگودھا سے اہم وکٹ گرا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پیر حسنات شاہ سے آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات ہو گی۔سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔پیر حسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب آج منعقد ہو گی۔واضح رہے

پیر حسنات شاہ بھیرہ کی ایک معروف شخصیت بھی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید لیگی رہنماؤں کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔دوسری جانب  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close