اسلام آباد (پی این آئی) بحری امور کے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے بندرگاہوں کو جرمانے کی رقوم معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت بحری امور نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کیا جائے اور ساتھ ہی ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہو سکتی ہے، اس ضمن میں وزارت کے حکام کاروباری برادری کے اہم نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں