میئر کراچی، پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنے کو تیار، مزاکرات شروع

کراچی (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حتمی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کراچی کے مرکز ادارۂ نورِ حق پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں نجمی عالم اور امتیاز شیخ بھی شامل ہیں۔ جماعتِ اسلامی کراچی کی قیادت و رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور حافظ نعیم الرحمٰن کو جائز خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close