اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔ اس حوالے سے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، عدالت نے ریفرنس دائرہ اختیار میں نہ آنے پر نیب کو بھجوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یہ بات اہم ہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں