مریم نواز کی برطانیہ سے واپسی کی تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی برطانیہ سے پاکستان واپسی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔پارٹی کے ذمہدار ذرائع کا کہنا ہے مریم نوازنے 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ مریم نواز پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک دیں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں